لاہور: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظورہ شدہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کی جانب سے واپس بھجوانا بدقسمتی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی،اجلاس دو گھنٹے جاری رہا۔
اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جب کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو واپس بھجوانے اور صدر مملکت کے کردار کی مذمت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صدر کا کردار پی ٹی آئی کے ایک کارکن جیسا ہو چکا ہے، پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل واپس بھجوانا بدقسمتی ہے، صدر کو آئین و قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔