اسلام آباد: پارلیمنٹ کے کل ہونے والے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا،اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اجلاس کی صدارت کریں گے،صدر کی جانب سے عدالتی بل واپس بھجوائے جانے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوپہر 2 بجے بلایا گیاتھا تاہم اس کے شیڈول میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے
اب مشترکہ اجلاس کل دوپہر 2 کے بجائے شام 4 بجے ہوگا، اجلاس میں عدالتی اصلاحاتی بل کی منظوری دی جائے گی۔