ہوٹل ڈی پیرس سے ایک شخص کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ و شناختی کارڈ برآمد ہوئے، فائل فوٹو
ہوٹل ڈی پیرس سے ایک شخص کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ و شناختی کارڈ برآمد ہوئے، فائل فوٹو

اداروں کیخلاف مہم چلانےوالا گرفتار،سیاسی جماعت سے تعلق کا انکشاف

لاہور(امت نیوز) ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے  پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے حکام کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج سمیت مختلف اداروں کے خلاف مہم چلانےوالے گرفتار ملزم واصف کاظمی نے دوران تفتیش سیاسی پارٹی سے تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ سیاسی پارٹی اور عادل راجہ سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کی پشت پناہی کرتے ہیں، سابقہ خاتون ایم این اے اور عادل راجہ اداروں کے خلاف مواد پوسٹ کرنے کیلئے بھیجتے ہیں۔

ملزم نے مزید بتایا کہ عادل راجہ اور مخدوم شہاب الدین سے برطانیہ میں ایک دوست کے ذریعے ملاقات ہوئی، عادل راجہ اور سیاسی پارٹی نے ملکی اداروں کے خلاف مہم چلانے کیلئے منظم ٹیم بنا رکھی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم واصف کاظمی نے عدالت کے سامنے نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر معافی بھی مانگ لی ہے۔