کراچی(امت نیوز)شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کی جان چلی گئی ۔۔ میمن گوٹھ میں بیکری آئٹم کی سپلائی کرنے والے کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کردیا
واقعہ میمن گوٹھ تھانے کےعلاقے سومار کنڈیانی گوٹھ فلک ناز ریجنسی کے قریب پیش آیا ۔
مقتول نوجوان کی شناخت 30سالہ شاہنواز ولد حضور بخش کے نام سے کی گئی۔ آبائی تعلق لاڑکانہ رتو ڈیرو سے تھا ۔وہ کراچی میں معروف بیکری میں ملازمت کرتا تھا اور وہیں رہائش پذیر بھی تھا۔
میمن گھوٹھ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے، مقتول بیکری آئٹم کی سپلائی پر مامور تھا۔ اورڈرائیور کے ہمراہ سوزوکی میں سوار ہو کر میمن گوٹھ سپلائی کے لیے آیا ہوا تھا جہاں نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ مسلح ڈکیت موقع سے فرار ہوگئے۔
ورثا نے بتایا کہ مقتول شاہ نواز چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور ایک بیٹی کا باپ تھا، مقتول نوجوان کی لاش قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد آبائی علاقے روانہ کر دی جائے گی۔