اسلام آباد (امت نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے منتخب پارلیمان ہی عوام کی سب سے بڑی عدالت ہے، اس عوامی عدالت کے سامنے سب کو سر تسلیم خم کرنا پڑے گا۔
1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پرانہوں نے کہا کہ آئین کے تحفظ کے لیے کسی بھی قُربانی سے گریز نہیں کریں گے، کچھ افراد کےآئین سے انحراف کی وجہ سے ملک مشکل وقت کا سامنا کر رہا ہے
آصف علی زرداری نے کہا کہ وقت آگیا ہے سب آئین پر عمل کریں، قوم اور ملک کے مستقبل فیصلے کا اختیار پارلیمان کا ہے جس کو کرنے دیں۔