اسلام آباد(امت نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے خاتمے کےلیے مشاورت شروع کردی، وہ ساتھی ججز سے الگ الگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے کے کیسز کےلیے بینچز تشکیل دیے جو اختلافات کا تاثر ختم کرنے اور اتفاق رائے کےلیے بنائے گئے ہیں۔
چیف جسٹس نے انتخابات کیس میں اختلافی نوٹ دینے والے ججز کو اپنے بینچ میں شامل کرلیا
جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس اطہر من اللّٰہ چیف جسٹس کے بینچ کا حصہ ہوں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جسٹس محمد علی مظہر کا بینچ بنادیا گیا۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک بھی ایک ہی بینچ میں شامل ہیں۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ آئندہ ہفتے جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر نقوی کے ساتھ بینچ میں شامل ہیں۔
جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ بھی تشکیل دیا گیا۔