وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دوبارہ طلب

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دوبارہ طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی

الیکشن سے متعلق فنڈز کی فراہمی سے متعلق مؤقف طے کیا جائے گا اور مشترکہ اجلاس میں قانونی سازی سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

آج بھی وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

اجلاس میں پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز کے اجرا کے حوالے گفتگو ہوئی۔
الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرنے کے لیے سپریم کورٹ نے احکامات جاری کیے تھے اور اس کے لیے 10 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
کابینہ اجلاس کے بعد فیصلوں کے بارے میں کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم  کابینہ ڈویژن کی جانب سے وزرا کو ایک سطری پیغام بھیجا گیا کہ کہ کابینہ کا اجلاس کل پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صبح 10 بجے ہوگا۔