پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا

اسلام آباد(امت نیوز)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی نے چند روز قبل سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کر کے توثیق کیلئے صدر پاکستان کو بھیجا تھا تاہم گزشتہ روز صدر عارف علوی نے بل نظر ثانی کیلئے واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا۔

اب اس حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل دوپہر 2 بجے کے بجائے سہ پہر4 بجے ہوگا۔