کراچی(انٹرنیشنل ڈیسک)الجزائر میں ایک امام مسجد کے کاندھے پرنماز تراویح کے دوران بلی چڑھنے کی ویڈیو دنیا میں مقبولیت ہورہی ہے ۔الجزائر کے امام الشیخ ولید مہساس اپنے ساتھ پیش آنے والے اس دلچسپ واقعے پر اظہار خیال کیا ہے
پیش امام الشیخ ولید مہساس نے نے فیس بک پیج پر پوسٹ کیے گئے ویڈیو کلپ میں کہا کہ نماز میں بلی کا یہ واقعہ ’بے ساختہ‘ تھا، میرا مشورہ ہے اس واقعے کو ایسے ہی رہنے دیا جائے۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے اسلامی دنیا اور دیگر جگہوں پر مسلمان بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے بارے میں اچھی رائے قائم کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام جانوروں اور دیگر مخلوقات کے ساتھ حسن سلوک اور مہربانی کا حکم دیتا ہے۔
الجزائر کے وزیر برائے مذہبی امور اور اوقاف یوسف بلمہدی نے ویڈیو میں مشہور نے والے شیخ اور برج بوعریرج شہر کی مسجد ابو بکر کے امام ڈاکٹر ولید مہساس سے اپنے دفتر میں ملاقات کی تھی۔ اس موقعے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور نماز میں پیش آنے والے واقعے میں ان کے بلی کے ساتھ حسن سلوک کو سراہا
A cat jumped on an Imam as he recited a Ramadan prayer during a live broadcast in Algeria 🐈 pic.twitter.com/hYzbYFW013
— Al Jazeera English (@AJEnglish) April 5, 2023
خیال رہے کہ خوش الحان قاری ڈاکٹر ولید مہساس کی نماز تراویح کی ایک حالیہ ویڈیو سامنے آئی جس میں قیام کے دوران ایک بلی چھلانگ لگا کر ان کے کاندھے پر جا بیٹھی تھی۔ انہوں نے بلی کو کاندھے سے اتارنے کی کوئی کوشش نہیں کی بلکہ سکون سے قرأت جاری رکھی۔ بلی نے امام صاحب کے چہرے کے ساتھ اپنا منہ لگایا اور ان کے رکوع میں جانے سے پہلے کاندھے سے اتر گئی۔