لاہور(امت نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازپیر کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کل دوپہر 2 بجےسعودی عرب روانہ ہوں گی، وہ آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گی۔
قائد ن لیگ نوازشریف بھی آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے، وہ 11 اپریل کولندن سے سعودی عرب کےلیے روانہ ہوں گے۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی۔
Deaf and Dumb Students Want to Meet @MaryamNSharif !#ProgressiveMSF pic.twitter.com/df5Gd8Pe0A
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) April 9, 2023
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قوت گویائی سے محروم بچے مریم نواز سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں مریم نواز نے لکھا کہ برائے مہربانی جب میں عمرہ سے واپس آؤں تو خاص نوجوانوں کو مجھ سے ملنے کے لیے لائیں۔
انہوں نے لکھا کہ ان سے ملنا میرے لیے اعزاز اور خوشی کی بات ہو گی۔