بھدر(اُمت نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حملہ کیس کے مدعی پولیس افسر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
عامر شہزاد کی نماز جنازہ آبائی گاؤں بھدر میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پولیس افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ عامر بھدر عمران خان کیس کے پہلے تفتیشی پولیس افسر اور مدعی مقدمہ تھے،
خاندانی ذرائع کے مطابق پولیس افسر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔