کچلاک (اُمت نیوز)بلوچستان کے علاقے کچلاک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کچلاک میں دہشت گردوں نے ایگل سکواڈ پر فائرنگ کی تھی جس سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے تھے
شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ میں آئی جی پولیس عبدالرزاق شیخ اور پولیس کے دیگر حکام نے شرکت کی۔
فائرنگ سے کانسٹیبل عبدالجبار اور کانسٹیبل جلات خان شہید ہوئے تھے جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا تھا