زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہر گھر کے 21 افراد کی حالت غیر

سندھ (اُمت نیوز)سندھ کے علاقے جام پور میں ایک ہی گھر کے 21 افراد کی حالت خراب ہو گئی ، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جام پورکے نواحی علاقہ کوٹ طاہر میں ایک ہی گھر کی 10 خواتین اور 7 بچوں سمیت 21افراد کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاعات سامنے آ ئی ہیں،
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت زہریلا کھانا کھانے سے خراب ہو ئی ہے، متاثرہ افراد کو ریسیکو نے ٹراماسنٹر جام پورمنتقل کر دیا ہے ۔
ٹراما سنٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ سی ای او ہیلتھ راشد لاشاری بھی ہسپتال پہنچ گئے ہیں
سٹی اور تھانہ صدر پولیس بھی موقع پر موجود ہے ، فیملی سربراہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ گندم کی کٹائی سے واپسی پر گھرمیں چاول پکا کے کھائے، کھانے کے بعد چھپکلی چاولوں سے برآمد ہوئی۔