کراچی(اسٹاف رپورٹر) کیماڑی کے علاقے علی محمد گوٹھ میں زہر یلی گیس کے اخراج سے کئی افراد کی ہلاکت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل کی گئی فیکٹریوں اور گودام کی سیل توڑنے کے انکشاف کے بعد پولیس نے تپیدار ماڑی پور غلام مصطفی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 6 افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس حکام کے مطابق فیکٹریوں اور گوداموں کی زہریلی گیس کے اخراج سے علاقے میں 18 افراد کی موت واقع ہوئی.
اسسٹنٹ کمشنر ماڑی پور کی جانب سے 11 فروری کو علاقے کی فیکٹریاں اور گودام تا حکم ثانی سیل کیے گئے تھے، اعلی حکام کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ چیکنگ کے لئے آئے تواس کے دوران معلوم ہوا کہ تین فیکٹریاں اور ایک گودام کی سیل توڑ کر اندر کام کیاجارہا تھا ، فیکٹری اور گودام میں موجود افراد کو باہر نکال کر دوبارہ سیل کرنے کے دوران مزکورہ افراد نے سرکاری کام میں مداخلت بھی کی تاہم مداخلت کے باعث پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے پہنچ کر6 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔