کوئٹہ(امت نیوز) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مانسہرہ کے مشہور تفریحی مقام ناران کے راستوں سے برف اور مٹی کے تودے ہٹادیے۔این ایچ اے نے 5 ماہ اور6 دن کی طویل بندش کے بعد راستے کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا۔
ناران کی مشہورکاروباری شخصیت اورہوٹل ایسوسی ایشن کے عہدیدارحسن دین نے فیتہ کاٹ کر ناران میں سیاحتی سرگرمیوں کا باقاعدہ افتتاح کیا اور بتایا کہ ناران میں پولیس نے تمام چیک پوسٹوں پر چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔
انہوں نے سیاحوں کو برفیلے موسم سے لطف اندوز ہونے کی دعوت بھی دی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے آغاز میں شدید برفباری کے بعد ناران ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگیا تھا۔