صنعا(نیٹ نیوز) 8سال سے زائد عرصے سے یمن میں جنگ اختتام کے قریب پہنچنے لگی، ثالثی کے لیے سعودی عرب اور عمان کا وفد صنعاء پہنچ گیا۔
عرب نیوز کے مطابق حوثیوں کی نیوز ایجنسی صبا نے حوثی صدارتی کونسل کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات میں عمان و سعودی وفود اور حوثی رہنما مہدی المشاط سے محاصرے کے تمام تر اثرات کو ختم کرنے، جارحیت کے خاتمے اور یمن کے عوام کے حقوق کی بحالی جس میں تیل اور گیس کی آمدنی، حکومت کے ملازمین کی تنخواہیں شامل ہیں، پر بات چیت کریں گے۔
اس سے قبل نے مذاکرات کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 13 یمنی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سب سے بڑا ایشو یمن جنگ کا خاتمہ تھا جس کے لیے کوششیں جاری ہیں۔