اسلام آباد(امت نیوز) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی منانےکیلئےتیاریاں جاری ہیں۔اسلام آبادپارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں ایس ایم ڈیز نصب کردی گئیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کےصدردروازے پر1973 کےآئین کی منظوری کی تصویری نمائش کااہتمام کیا گیا۔
اسپیکرقومی اسمبلی نے آئین پاکستان کی یادگارکا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔آئین پاکستان 1973کی یادگارکاسنگ بنیادرکھنےکی تقریب کے موقع پراسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خطاب کیا۔اسپیکرقومی اسمبلی جمہوریت کے گمنام ہیروز کی یادگارپر پھولوں کی چادرچڑھائیں۔
راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ آج 10اپریل 2023کوآئین پاکستان کے50سال مکمل ہونے کی تقریبات کا آغازکر رہے ہیں،آئین کامتفقہ منظورہوناایک کامیابی ہے۔1973میں آئین متفقہ طورپرمنظورکیاگیا تھا۔دستورپاکستان کی یادگارکی تعمیرایک مثبت اوراہم قدم ہے۔
راجہ پرویزاشرف نے مزید کہا کہ امید ہے سی ڈی اے اس یادگارکی تعمیرجلد مکمل کرے گااس یادگارکےڈیزائن کےلیےملک گیرمقابلہ ہوگا۔ڈی چوک پریادگار کی تعمیرکے ساتھ ایک باغ بھی تعمیرہوگا،جس کانام باغ دستورہوگا۔