اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
بغاوت پراکسانے اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کے ملزم تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، اور پی ٹی آئی رہنما کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کا ریمانڈ سے قبل اور بعد میں طبی معائنہ کروایا جائے، اور ان کا وائس میچنگ کا سیمپل بھیجوا دیں، اور کل عدالت میں ملزم کی وائس میچنگ رپورٹ جمع کرائیں۔