لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر حکومت سے 1947 سے 2001 تک کاتوشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیااورفریقین کو17اپریل کیلیے نوٹس جاری کردیے ۔
توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔
وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ حکومت نے توشہ خانہ تحائف کا ریکارڈ پبلک کردیا ہے ،اگر تحائف دینے والے سورس کا بتاتے ہیں تو خارجی تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
جسٹس رضا قریشی نے کہاکہ اب تو معاملہ اس سے آگے جانا ہے،وکیل نے کہاکہ سب کچھ ویب سائٹ پر ڈال دیا، صرف تحائف کے سورسز کی حد تک ریلیف مانگا ہے ۔
عدالت نے حکومت سے 1947 سے 2001 تک کاتوشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا،عدالت نے فریقین کو 17اپریل کیلیے نوٹس جاری کردیے ۔