لاہور: عدالتی اصلاحات سے متعلق ممکنہ قانون سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ2023 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ،درخواست میں وفاقی حکومت ، وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ2023 آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے،آئین کے مطابق سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم نہیں کیا جا سکتا،وفاقی حکومت نے الیکشن کو التوا میں ڈالنے کیلیے موجودہ بل منظور کیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک قانون پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے ۔