کوئٹہ: کندھاری بازار میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے میں 4افراد جاں بحق،11 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھماکےمیں کئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع ہپر پہنچ گئی ہیں،
پولیس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس سے 2 اہلکار اور دو راہ گیرجاں بحق ہوئے ہیں۔