پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا الیکشن کیلئےدرخواست اعتراضات لگا کر واپس

اسلام آباد(امت نیوز)سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا الیکشن کے لیے دائر درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی  ۔

رجسٹرار آفس کے مطابق پی ٹی آئی نے کے پی انتخابات کے لیے درخواست کی عدالتی فیس ادا نہیں کی، پی ٹی آئی نے آئینی درخواست دائر کرنے کی واضح وجوہات دائر نہیں کیں۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ اعتراض بھی عائد کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست میں صفحات واضح نہیں ہیں، پی ٹی آئی کی کے پی انتخابات سے متعلق درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کی جاتی ہے۔