باجوڑ میں 2 بچیوں کے اغواء کی کوشش نا کام

 

باجوڑ ( نمائندہ امت )سکول سے چھٹی پر دو بچیوں کی اغوا کی کوشش ناکام ۔علاقے کے لوگوں نے ملزم کو گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کیا ۔تفصیلات کے مطابق اغواء کار اس وقت حراست میں لیاگیا جب وہ ایک بچی کو اغواء کرنے کے کوشش کررہے تھے۔ ملزم کیخلاف تھانہ خار میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیاگیا جن سے مذید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کی شناخت شیر خان سکنہ پشاور کے نام سے ہوئی جبکہ واردات میں انکی بیوی مسماہ نصرت بی بی بھی شامل تھی جسکی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملزم کا تعلق خانہ بدوش قوم سے ہے اور ضلع ہذا کے مختلف علاقوں میں گھروں کے اندر کپڑے بیچ رہے ہیں۔ لہذا عوام الناس اس قسم کے لوگوں سے ہوشیار رہیں۔