قاضی حسین احمد کے بڑے بھائی انتقال کرگئے

پشاور (نمائندہ امت )سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم کے بڑے بھائی ڈاکٹر عتیق الرحمن رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ اُن کی نماز جنازہ بروز پیر 10 اپریل بوقت 9:30 بعد از نماز تراویح ، زاہد مارکیٹ جامع مسجد، فیز 2، حیات آباد پشاور میں ادا کی گئی۔قاضی حسین احمد کے صاحبزادے اور مرحوم کے بھتیجے آصف لقمان قاضی کے مطابق فاتخہ خوانی مرحوم کی رہائش گاہ مکان نمبر 292، گلی نمبر 8، سیکٹر H-1, فیز 2، نزد اتوار بازار، حیات آباد پشاور میں کی جائیگی۔