پڈعیدن (نمائندہ امت) کوٹ لالو اور بھریا سٹی میں سولر پلیٹ کی تاروں اور چولہے کی چنگاری سے 6 محنت کشوں کے گھر جل گئے،دو بچیوں کے جہز کا سامان، تین بکریاں، اناچ،بستر، کپٹرے جل کر خاکستر،متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور،مخیر حضرات سے امداد کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لالو کے گاؤں حاجی خدابخش بگھڑ میں سولر پلیٹ کی تاروں سے سے غلام مصطفیٰ چانگ کے گھرمین اچانک آگ لگ گئی تیز ہوا کے باعث آگ نے مزید دو کچے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث غلام فرید چانگ اور راھیب چانگ کے گھروں میں تین بکریاں، اناج، بستر چارپائیاں کپڑوں سمیت تمام قیمتی سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا،متاثرین نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا سب کچھ جل گیا ہے ہم کھلے آسمان تلے بچوں سمیت زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ہماری مدد کی جائے، دوسرے واقعہ میں بھریا سٹی کے قریب درگاہ خمن شاہ کے مقام پر ملک برادری کے لیاقت ملک، دلدار ملک، اور برکت ملک کے گھروں میں چولہے کی جنگاریوں کے باعث اچانک آتشزدگی سے گھروں میں رکھا دو بچیوں کے جہز کا سامان اناج،بستر، کپڑے، چارپائیوں سمیت لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا،متاثرین نے ڈپٹی کمشنر شاہزیب شیخ اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ہماری مالی مدد کی جائے۔