فائل فوٹو
فائل فوٹو

انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن ختم

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کو 21 ارب جاری نہ کئے، فنڈز فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔

الیکشن کمیشن آج سپریم کورٹ میں فنڈز کی عدم فراہمی کی رپورٹ جمع کروائے گا۔ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات التوا کیس میں سنائے گئے حکم میں حکومت کو ہدایت کی تھی کہ پنجاب میں الیکشن اگلے ماہ منعقد کرائے جائیں اور وفاقی حکومت انتخابات کیلیے درکار 21 ارب فراہم کرے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کرلیا،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سپریم کورٹ سے وزیراعظم ہاﺅس روانہ ہو گئے ۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق پیشرفت رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا،سپریم کورٹ نے حکومت کو 10 اپریل تک فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو سکیورٹی فراہمی سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی ،عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے مناسب حکم جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔