اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کے حکام چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوئے۔ فائل فوٹو
اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کے حکام چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوئے۔ فائل فوٹو

عدالتی اصلاحات بل سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کردیاگیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں بھی پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کوچیلنج کردیاگیا، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کے رولز بنانے کااختیار صرف سپریم کورٹ کو ہی ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بل کو غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دیا جائے ۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا،وکیل سعید آفتاب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔

رخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ بنیادی مطالبہ صرف آرٹیکل184 کے تحت فیصلوں کیخلاف حق اپیل کا تھا،اپیل کا حق چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی لائے بغیر دیا جا سکتا تھا،ہائیکورٹ کی طرز پر انٹراکورٹ اپیل کا حق دیا جا سکتا تھا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو کالعدم قرار دیاجائے۔