الیکشن کمیشن چودہ پندرہ دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے، فائل فوٹو 
الیکشن کمیشن چودہ پندرہ دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے، فائل فوٹو 

نواز شریف کی تقریر پر پابندی سے متعلق درخواست مسترد

کراچی: عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر پابندی سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقریر پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزار سمیرا مہدی نے مؤقف پیش کیا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اپنی تقاریر میں عدلیہ اور معزز ججز پر الزام تراشی کرتے ہیں، اور میڈیا پر ان کی تقاریر نشر کی جا رہی ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام ٹی وی چینلز کو نوازشریف کی تقریر نشر کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ نوازشریف نے عدالت سے ضمانت حاصل رکھی ہے، اور شہباز شریف بھی ضمانت پر ہیں، تو کیا شہبازشریف کی تقریر پر بھی پابندی لگا دیں۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی، اور درخواست گزار کو ہدایت جاری کی کہ جن عدالتوں سے نوازشریف کو ضمانت ملی ہے آپ اس عدالت سے رجوع کریں۔