تحریک انصاف کی دستاویز پرعدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا،فائل فوٹو
تحریک انصاف کی دستاویز پرعدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا،فائل فوٹو

فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک پنجاب میں انتخابات کیلیے فنڈز فراہمی کی ہدایت کر رکھی تھی،تاہم حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہیں کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی گئی ،الیکشن کمیشن نے سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں ایک صفحے پر مشتمل جواب جمع کروایا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیاہے 21 ارب روپے تاحال الیکشن کمیشن آف پاکستان کو موصول نہیں ہوئے ہیں جبکہ نگران حکومت کا کہناہے کہ سیکیورٹی کیلیے محض 75 ہزار اہلکار دے سکتے ہیں جبکہ پنجاب میں انتخابات کیلئے3 لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے ۔