کراچی چڑیا گھر میں عہدے کا تنازع شدت اختیار کر گیا،سابق ڈائریکٹر نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کیا تو نئے ڈائریکٹر نے تالا تڑوا کر چارج سنبھال لیا۔
کے ایم سی نے ڈائریکٹر سفاری کو ڈائریکٹر چڑیا گھر کا اضافی چارج دیا تھا، گریڈ 19 کے افسر خالد ہاشمی نے ڈائریکٹر چڑیا گھر کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا جس پر ڈائریکٹر سفاری کنور ایوب نے کراچی زو دفتر کا تالا تڑوا کر عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ڈائریکٹر سفاری و چڑیا گھر کنور ایوب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تعیناتی سے آگاہ کر دیا۔