مظفرآباد: آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کیلیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، سردار تنویر الیاس کو عدالت نے نااہل قرار دیا تھا۔
نااہل کیے گئے وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو توہین عدالت پر سزا سنائی گئی۔ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت کیس میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ انہیں کسی بھی پبلک عہدے کیلیے نااہل قرار دیا گیا۔ مظفرآباد ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کوعدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی۔
واضح رہے کہ سردار تنویر الیاس پر اپنی تقاریر میں دھکمی آمیز لہجہ اختیار کرنے کا الزام تھا، انہیں آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ نے سزا سنائی ہے۔