کل انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا میں کل پیش کیا جائے گا،فائل فوٹو
کل انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا میں کل پیش کیا جائے گا،فائل فوٹو

علی امین گنڈا پور دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈا پور کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں، اور کہا کہ فریقین جمعے تک علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت جمعے تک ملتوی کردی ۔