برلن (امت نیوز)8 سال قبل جرمنی میں پناہ کے لیے آنے والا شامی نوجوان ایک گاؤں کا میئر بن گیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ ریان الشبل 2015 میں 21 سال کی عمر میں پناہ گزین کے طور پر جرمنی آیا تھا ۔جسے بعد میں یہاں کی شہریت مل گئی
رپورٹ کے مطابق ریان الشبل جنوبی جرمن کے ایک گاؤں کا میئر منتخب ہوا ہے۔ریان الشبل نے آزاد حیثیت سے میئر کے الیکشن میں حصہ لیا اور 55.41 فیصد ووٹ حاصل کرکےکامیابی حاصل کی، گاؤں میں ووٹروں کی کل تعداد 1900 تھی۔
ریان الشبل جرمنی کی گرین پارٹی کا رکن بھی ہے تاہم اس نے بلدیاتی الیکشن میں آزاد حیثیت میں حصہ لیا اور 8 سال کے لیے میئر منتخب ہوگیا۔
ریان الشبل کا کہنا ہےکہ اس کے علاقے میں بہت سےکام کرنےکے ہیں، وہ بچوں اور بزرگوں کی دیکھ بھال کے ادارے سمیت سپر مارکیٹ جیسی بنیادی سہولت پر توجہ دے گا