اسلام آباد(امت نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں سینئر ججز کے درمیان ملاقات خوشگوارماحول میں افطار سے قبل چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی جوکہ 40 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سپریم کورٹ کے امور سے متعلق بات چیت کی گئی، ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر دستخط کی تاریخ لکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے دورے سے متعلق بھی بات چیت کی
دوسری جانب گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار کے صدر نے سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔
ریفرنس میں صدر گوجرانوالہ بار نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز بلند کردار اور افکار اظہار کے پابند تھے، جسٹس فائز عیسیٰ اداروں، شخصیات کے خلاف خطوط میڈیا کو جاری کرتے رہے جب کہ 10 اپریل 2023 کو جسٹس فائز عیسیٰ پارلیمنٹ جا پہنچے۔