رحیم یار خان(امت نیوز)رحیم یار خان اور راجن پور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ آپریشن کے دوران پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ماچھی گینگ کے دو ڈاکو مارے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پیش قدمی جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں بختیار اور معظم عرف تیلو نامی ڈاکو مارے گئے۔ہلاک ڈاکوؤں سے دو کلاشنکوف اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کے خلاف ایک درجن سے مقدمات درج تھے۔
یہ ڈاکو پولیس پر حملوں، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔