کراچی(امت نیوز) شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل میں واقع پل پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر کئی شہریوں کو نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔
شاہ فیصل پل پر پیر اور منگل کی درمیانی شب موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے بلا خوف و خطر ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والے کئی شہریوں سے نقدی ، موبائل فونز اور دیگر سامان چھین لیا
ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں مقامی اخبار کے کارکن بھی شامل ہیں، مذکورہ واقعہ کی درخواست شاہ فیصل تھانے میں جمع کرا دی گئی تاہم پولیس آزادانہ لوٹ مار کے واقعہ میں ملوث کسی بھی ملزم کا سراغ لگانے میں اب تک ناکام ہے