سول ایوی ایشن اتھارٹی کے با وردی پورٹر پر تشدد، ویڈیو وائرل

 

لاہور(اُمت نیوز)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے با وردی پورٹر پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ آج شام علامہ اقبال ائیرپورٹ کے لاونج میں پیش آیا،انٹری گیٹ پر پہلے گزرنے کی ضد میں ایف آئی اے ملازم اور پورٹرز کے مابین ہاتھا پائی ہوئی۔
سول ایوی ایشن کی رجسٹرڈ یونین کے مرکزی چئیرمین ایاز بٹ نے واقعہ پر مزمت کی ،چئیرمین اکائی یونین نے انتظامیہ سے اس واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا،ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی غنڈہ گردی کا فورا نوٹس نہ لیا گیا تو ائیرپورٹ آپریشن بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گئے۔سول ایوی ایشن کی رجسٹرڈ یونین کے مرکزی چئیرمین کا مزید کہنا تھا کہ انصاف نہ ملا تو ائیرپورٹ پر احتجاج کی کال دیں گئے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔