ریاستی امور چلانے کیلیے اپنی جیب سے بھی خرچ کرتے رہے،فائل فوٹو
 ریاستی امور چلانے کیلیے اپنی جیب سے بھی خرچ کرتے رہے،فائل فوٹو

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے تنویر الیاس کی اپیل خارج کردی

مطفر آباد: سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سابق وزیراعظم تنویر الیاس کی اپیل خارج کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر سعید اکرم نے سردار تنویر الیاس کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے وکیل سے استفسار کیا کہ اپیل میں آپ نے پرائم منسٹر کیوں لکھا ہے؟ سابق لکھیں۔

سردار تنویر الیاس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسے سابق ہی پڑھا اور لکھا جائے۔ چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہم کیسے اس کو سابق پڑھیں جب تک وہ سابق ہیں سابق لکھیں۔ وہ ڈی نوٹیفائی ہیں، یہ کوئی مذاق نہیں، یہ سپریم کورٹ ہے۔

چیف جسٹس نے اپیل خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ دوبارہ اپیل کریں، دیکھیں گے اسے منظور کرنا ہے یا نہیں۔