صدقہ، فطرہ کی رقم جو کے حساب سے کم از کم 600 روپے،کھجوروں کے حساب سے 2400 روپے ہے، فائل فوٹو
صدقہ، فطرہ کی رقم جو کے حساب سے کم از کم 600 روپے،کھجوروں کے حساب سے 2400 روپے ہے، فائل فوٹو

سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری، عیدالفطر سے قبل تنخواہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ جس کے بعد سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے ہی رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ کی طرف سے سیکریٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ خزانہ سندھ کی طرف سے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق عید سے قبل 17 اپریل کو سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو تنخواہ ادا کی جائے گی ۔