پشاور: سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے پشاور تخت بیگ چیک پوسٹ پر خود کش دھماکے میں ملوث مبینہ 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2 مزید دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کیلیے کوششیں جاری ہیں۔ خود کش بمبار نے 2 ماہ پہلے تخت بیگ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ کیا تھا جس میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ چیک پوسٹ پر 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جنہوں نے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا جبکہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos