ملک میں سیکیورٹی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، فائل فوٹو
ملک میں سیکیورٹی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، فائل فوٹو

سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے قانون کی منظوری

کراچی: صوبائی کابینہ نےسندھ الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کےقیام کےقانون کی منظوری دے دی۔

حکومت سندھ کی جانب سے اہم اور تاریخی اقدام سامنے آیا ہے کیوںکہ صوبائی کابینہ نے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے قانون کی منظوری دیدی ۔

اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اب صوبے میں پیدا ہونے والی بجلی کی تقسیم سندھ حکومت کرے گی۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ سندھ حکومت کا ایک تاریخی فیصلہ ہے، اب سندھ کے لوگوں کو سستی بجلی فراہم کرسکیں گے۔