لاہور میں عیدالفطر کے موقع پر مارکیٹوں کے اوقات میں نرمی

لاہور(امت نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کاروباری اوقات کار میں نرمی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق عید تک ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے ے عیدالفطر کی چھٹیوں تک اوقات کار کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کاروباری سرگرمیاں رات ایک بجے تک جاری رکھی جا سکتی ہیں۔

بیکرز، سوئیٹس، کریانہ اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو 1 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی جبکہ ریسٹورنٹس قبل افطار سے سحر تک کھلے رہیں گے۔ اسپتال، میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز،پنکچر شاپس،ملک شاپس اور تندور پابندی سے مستشنی ہوں گے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد سابقہ اوقات کار کی پابندی لازم ہوگی۔ اوقات کار کی خلاف ورزی پر جرمانے یا کاروباری بندش ہو گی۔ بار بار خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کرائے جائیں گے۔ عوام سے گزارش ہے کہ قوانین پر عمل کریں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔