جدہ (انٹرنیشنل نیوز)شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شامی وزیر خارجہ سعودی ہم منصب کی دعوت پر سعودی عرب آئے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ شامی وزیر خارجہ سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں شام کے بحران کے سیاسی حل پر بات کریں گے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں شام کے اتحاد، سلامتی اور استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
شامی وزیر خارجہ کا 2011 کی خانہ جنگی کے بعد سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے