مجھے بھی نہیں گناگیا،گورنرسندھ کو بھی مردم شماری پر تحفظات

کراچی(امت نیوز)گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےبھی ڈیجیٹل مردم شماری پرتحفظات کا اظہارکردیا ،اورکہا ہے کہ مجھےاورمیری فیملی کوبھی نہیں گناگیا۔
گورنرہاؤس میں ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق اجلاس ہوا ۔جس میں سینسس کمشنر،خالد مقبول،مصطفی کمال،فاروق ستاراوردیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ڈیجیٹل مردم شماری پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ گورنرہاؤس کے اسٹاف کوبھی ابھی تک نہیں گنا گیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا سینسس کمشنر نےکہاہےکہ وہ احسن اقبال سے بات کریں گے،میں بھی ایک خط لکھنے جارہاہوں کہ مردم شماری کواوپن رکھاجائے۔