اظہار یکجہتی کیلئے جناح باغ میں قرآن خوانی- فوارہ چوک میں شمعیں جلائی

ایبٹ آباد (نمائندہ امت)تحریک صوبہ ہزارہ کے زیر اہتمام شہدائے ہزارہ کی گیارویں برسی پر تحریک صوبہ ہزارہ کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مرکزی صدر سلطان العارفین خان جدون کے مطابق شہدائے ہزارہ سے اظہار یکجہتی کے لئے سپورٹس کمپلیکس جناح باغ میں قرآن خوانی اور بعداازاں فوارہ چوک میں شمعیں جلائی گئیں۔تحریک صوبہ ہزارہ کی جانب سے ماہ رمضان میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔اور شہدائے ہزارہ چوک میں شمعیں بھی جلائیں گئیں۔12 اپریل سانحہ میں ہزارہ کے سات نوجوان شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے جنہوں نے ہزارہ کے عوام کے ساتھ ناانصافیوں پر الگ صوبہ کا مطالبہ کیا تھا ۔

 

 

 

 

 

دعائیہ تقریب