آسٹریلیا میں عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان

آسٹریلیا(اُمت نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ جاری ہے،اہل ایمان اللہ کے حضور دعاؤں کی قبولیت اور بخشش کے طلب گار ہیں،عید کے قریب آتے ہی عید کی تیاریاں بھی زوروشور سے جاری ہیں۔
عید الفطر کے چاند کی رویت کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے اپنی ماہرانہ رائے دی جا رہی ہے، جبکہ آسٹریلیا دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جہاں ماہ مبارک کے اختتام سے 10 روز قبل ہی عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
آسٹریلیا کے مفتی اعظم اور آسٹریلین فتوٰی کونسل کے چئیرمین نے ملک میں عید الفطر 22 اپریل کو ہونے کا اعلان کیا۔ بتایا گیا ہے کہ فلکیاتی ماہرین کے مطابق آسٹریلیا میں 20 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، اسی لیے آسٹریلیا میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔