کراچی : سماعت کے دوران ایک لاپتہ شہری کے قتل ہونے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاپتہ شہری کا گمشدگی کے دوران قتل ہونے ا انکشاف ہوا ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کردیا۔تفتیشی افسر کی جانب سے بھی رپورٹ جمع کرادی گئی۔سندھ ہائی کورٹ نے 2 لاپتہ افراد کی گمشدگی سے متعلق محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔بدھ کو سماعت کے دوران ایک لاپتہ شہری کے قتل کا انکشاف ہوا۔تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی ،جس میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار مسمات سارہ کا بیان قلم بند کرلیا۔لاپتہ افراد سے متعلق مقدمہ بھی کورنگی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاپتہ محمد عالم کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔لاپتہ ہونے والے عمران کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔دوران سماعت دوسرے ساتھی کا سراغ نہ لگانے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکیا۔عدالت نے لاپتہ دونوں افراد سے متعلق محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ہدایت دی کہ جے آئی ٹی 5 مئی سے قبل اجلاس بلاکر رپورٹ پیش کرے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔