آئی ٹی کورسز کرنے والے نوجوان ماہانہ 150 سے 800 ڈالرز کما رہے ہیں، فائل فوٹو
آئی ٹی کورسز کرنے والے نوجوان ماہانہ 150 سے 800 ڈالرز کما رہے ہیں، فائل فوٹو

کامران ٹیسوری کیخلاف چوری کا پرچہ درج کرانے والے جیل منتقل

بدین(امت نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے خلاف 15 سال قبل موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کروانے والے مدعی مقدمہ مجاہد علی اور نثار میمن کیخلاف پولیس نے گٹکا برآمد کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع بدین میں 2008 میں کامران ٹیسوری کے خلاف موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کرانے والے مدعی مقدمہ کو پولیس نے گٹکا برآمد کرنے کے مقدمے میں نامزد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے خشک گٹکے کے بیس ، بیس پیکٹس برآمد ہوئے جس پر اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو بدین کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے مجاہد خواجہ اور نثار میمن کو جڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔