فائل فوٹو
فائل فوٹو

انتخابات کیلئے پیسے نہیں، قائمہ کمیٹی خزانہ نے پارلیمانی بل مسترد کردیا

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی خزانہ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلیے فنڈز دینے کے معاملے پر فنڈنگ کے حوالے سے پارلیمانی بل مسترد کردیا، قائمہ کمیٹی خزانہ نے کہاکہ سیکریٹری الیکشن کمیشن آپ سن لیں انتخابات کیلیے پیسے نہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا،عائشہ غوث بخش نے کہاکہ ہماری اگلے سال کی ساری فنانسنگ قرض کی بنیاد پر ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ سپریم کورٹ میں 21 ارب کی فنڈنگ پر جواب دیناہے،الیکشن کیلیے بجٹ میں صرف5 ارب روپے جاری ہوئے۔

رکن کمیٹی برجیس طاہر نے کہاکہ سیکریٹری الیکشن آپ سن لیں آپ کیلیے پیسے نہیں ہیں،خزانہ کمیٹی نے فنڈنگ کے حوالے سے پارلیمانی بل مسترد کردیا۔