بھارت کے الفانسو آم بہترین ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں ،فائل فوٹو
بھارت کے الفانسو آم بہترین ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں ،فائل فوٹو

ہائے مہنگائی، اب آم بھی قسطوں پر ملیں گے

ممبئی: بھارتی پھل فروشوں نے پیشکش کی ہے کہ اب خریدار کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آم خرید کر رقم 3 یا 6 اقساط میں ادا کرسکتے ہیں۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے کے پھل فروشوں نے خریداروں کو انوکھی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مہنگے آم کھا کر اس کی رقم بعد میں ادا کی جاسکتی ہے۔ پھل فروشوں کے مطابق جب الیکٹرانک آئٹمز قسطوں میں بیچی جاسکتی ہیں تو آم بھی بیچے جاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے الفانسو آم بہترین ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں جس کا اندازہ اس کی قیمت سے لگایا جاسکتا ہے۔ الفانسو آم کی ریٹیل قیمت 800 سے 1300 بھارتی روپے فی کلو ہے۔